پیپلزپارٹی کا کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع، مکمل پلان سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں آج عوامی مارچ مزار قائد ؒ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ آج ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے گا جہاں
پہلے دن کا اختتام ہو گا ، دوسرے دن عوامی مارچ بدین سے چلے گا جو حیدر آباد ، ہالہ ، نواب شاہ سے گزرتا ہوا مورو میں قیام کرے گا جہاں دوسرے دن کا اختتام ہوگا۔ یکم مارچ کو عوامی مارچ خیرپور سے گزر کر سکھر پہنچے گا تیسرے دن کا اختتام ہوگا ۔عوامی مارچ چوتھے دن سکھرسے روانہ ہو کر گھوٹکی کے راستے رحیم یار خان میں داخل ہو کر قیام کرے گا ، تین مارچ کو بلاول بھٹو کا قافلہ بہاولپور اور لودھراں سے گزرتا ہوا ملتان میں پہنچے گا۔ اگلے دن عوامی مارچ کے شرکاء ملتان سے نکل کر خانیوا۔ چیچہ وطنی سے ہوتے ہوئے ساہیوال میں پڑاؤ ڈالیں گے ۔پانچ مارچ کو بلاول بھٹو ساہیوال سے چلیں گے اور اوکاڑہ ، پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ۔ چھ مارچ کو لاہور کے ناصر باغ میں بلاول بھٹو کارکنوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد مارچ کے شرکاء گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہو جائیں گے جہاں بلاول شیرانوالہ باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور گوجرانوالہ میں ہی قیام کریں گے ۔عوامی مارچ کے شرکاء 7 مارچ کو گوجرانوالہ سے نکل کر وزیر آباد ، لالہ موسیٰ ، جہلم ، گوجر خان اور لیاقت باغ پہنچیں ۔ 8 مارچ کو بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔ بلاول بھٹو کا مارچ کے دوران مختلف مقامات پر کارکنوں سے مختصر خطاب بھی متوقع ہے ۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

6 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

6 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

6 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

6 hours ago