موقع ملا تو پاکستان چھوڑنے کو تیار ہیں؟پاکستانیوں کی اکثریت نے کیا فیصلہ سنا یا؟گیلپ کی نئی سروے رپورٹ آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کی اکثریت بیرون ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود ملک میں ہی رہنے کی خواہاں، 76 فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے کے لیے رضا مند نظر نہیں آئے،24 فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل
کیلئے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا، گیلپ پاکستان نے سروے نتائج جاری کر دیے . تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ایک سروے کروایا گیا، جس میں ملک بھر سے کل 5 ہزار افراد سے ان کی رائے مانگی گئی .

گیلپ سروے کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آیا پاکستانی شہری موقع ملنے پر بہتر زندگی کے حصول کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں یا اپنے ہی ملک میں رہنا پسند کریں گے . گیلپ پاکستان کے اس سروے کے دوران حصہ لینے والے پاکستانیوں کی اکثریت نے پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ سنایا . گیلپ پاکستان کے سروے میں 76 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر انہیں بہتر زندگی کے حصول کیلئے کسی امیر ملک میں جانے کا موقع فراہم بھی کیا جائے تو پھر بھی وہ بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں ہی رہنا پسند کریں گے . جبکہ سروے کے دوران 24 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ بہتر مستقبل کیلئے بیرون ملک ضرور جائیں گے . سروے کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرنے والے شہریوں سے ان کی سیاسی وابستگی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا . گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق جن افراد نے موقع ملنے کے باوجود پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا کہا، ان میں اکثریت پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں . پاکستان پیپلز پارٹی کے 79 فیصد ، پاکستان تحریک انصاف کے 75 فیصد جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 73فیصد ووٹرز نے کہا کہ ملک چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجود وہ پاکستان نہیں چھوڑیں گے .

. .

متعلقہ خبریں