موقع ملا تو پاکستان چھوڑنے کو تیار ہیں؟پاکستانیوں کی اکثریت نے کیا فیصلہ سنا یا؟گیلپ کی نئی سروے رپورٹ آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کی اکثریت بیرون ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود ملک میں ہی رہنے کی خواہاں، 76 فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے کے لیے رضا مند نظر نہیں آئے،24 فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل
کیلئے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا، گیلپ پاکستان نے سروے نتائج جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ایک سروے کروایا گیا، جس میں ملک بھر سے کل 5 ہزار افراد سے ان کی رائے مانگی گئی۔ گیلپ سروے کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آیا پاکستانی شہری موقع ملنے پر بہتر زندگی کے حصول کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں یا اپنے ہی ملک میں رہنا پسند کریں گے۔ گیلپ پاکستان کے اس سروے کے دوران حصہ لینے والے پاکستانیوں کی اکثریت نے پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ سنایا۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 76 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر انہیں بہتر زندگی کے حصول کیلئے کسی امیر ملک میں جانے کا موقع فراہم بھی کیا جائے تو پھر بھی وہ بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں ہی رہنا پسند کریں گے۔ جبکہ سروے کے دوران 24 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ بہتر مستقبل کیلئے بیرون ملک ضرور جائیں گے۔سروے کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرنے والے شہریوں سے ان کی سیاسی وابستگی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق جن افراد نے موقع ملنے کے باوجود پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا کہا، ان میں اکثریت پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 79 فیصد ، پاکستان تحریک انصاف کے 75 فیصد جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 73فیصد ووٹرز نے کہا کہ ملک چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجود وہ پاکستان نہیں چھوڑیں گے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

6 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

6 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

6 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

6 hours ago