آئرلینڈ (قدرت روزنامہ)انگلش خاتون گالفر چارلے ہل کاکہناہے کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر گرین میک ڈوول نے بھی پاکستان کی تعریف کی ہے . خاتون گالفر چارلے ہل نے کہا کہ پاکستانی گالفرز کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا .
انہوں نے کہا کہ دوبارہ بلایا گیا تو ضرور پاکستان آکر کھیلنا چاہوں گی . اس موقع پر آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر گرین میک ڈوول نے کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان آیا بہت اچھا لگ رہا ہے،پاکستانی ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں .
گرین میک ڈوول نے کہا کہ اپنا بہترین وقت یہاں گزار رہا ہوں، پاکستانی پلیئرز کا کھیل سے جذبہ اور جنون قابل دید ہے . انہوں نے مزید کہا کہ جلد پاکستان کے گالفرز دنیا میں اپنا نام بنائیں گے .