ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر میں منتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے . انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور لیکشن میں پیسہ بھی چلایا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا ہے تاہم انہوں ںے کہا کہ حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے . چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے . انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا . ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی لیکن وہ دوسرے روز جلسوں میں شریک تھے . ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے . انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آزادکشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آواز پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواران بنیں گے اور دھاندلی کو بے نقاب بھی کریں گے . انہوں ںے کہا کہ حکومت کے یہ ہتھکنڈے شارٹ ٹرم کے لیے چل سکتے ہیں لانگ ٹرم کے لیے نہیں . انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو پہچان چکے ہیں . بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ وزیراعظم صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالیں گے . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے پانی کے حصے میں ایک قطرے پانی کا اضافہ نہیں کیا . ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے واضح طورپر کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویزبد نیتی پرمبنی ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن ریفارمز چاہتی ہے تو اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا . انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیراسمبلی میں اپوزیشن مشترکہ اسٹریٹجی اپنائے .
متعلقہ خبریں