فیس بک، ٹویٹر اور گوگل نے بھی روس پر پابندیاں عائد کردیں

کیلی فورنیا(قدرت روزنامہ) یوکرین پر حملہ آور ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
فیس بک، گوگل اور ٹویٹر سمیت دیگر کمپنیوں نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں۔علاوہ ازیں فیس بک نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت روسی نشریاتی، حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق مواد فیس بک پر شیئر نہیں کر سکیں گے۔اسی طرح یوٹیوب نے بھی لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹا دیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد نشر کیا گیا تھا۔ گوگل کا بھی کہنا ہے کہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر جزوی پابندی عائد کردی جن میں اشتہارات کی بندش بھی شامل ہے۔ ٹویٹر نے یوکرین پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔امریکا اور یورپین یونین نے بھی ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے سافٹ ویئرز، آلات، کمپیوٹرز، سیکیورٹی اپڈیٹس، لیزز اور سینسرز سمیت دیگر کئی اشیا کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی ہے۔اس طرح روس اپنی فوج کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق آلات حاصل نہیں کرپائے گا جس سے روس کی فوجی مہارت اور جاسوسی میں نمایاں کمی ہوگی۔واضح رہے کہ روس نے عالمی دباؤ کے باوجود یوکرین پر حملہ کردیا ہے اور روسی افواج اس وقت یوکرین کی دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

2 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

9 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

21 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

30 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

39 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

48 mins ago