پیپلزپارٹی ختم ہوچکی۔۔ فیصلے کا وقت آگیا،سندھ میں آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوچکی سندھ کے لوگوں کے فیصلے کا وقت آگیا ہے، سندھ کے معاشی حالات، لاقانونیت اور ڈکیتی کی وارداتیں
سب کے سامنے ہیں، سندھ میں 15 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، حکمرانوں نے تجوریاں بھر لیں لیکن عوام محروم ہیں . انہوں نے گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، سندھ کے معاشی حالات، لاقانونیت سب کے سامنے ہے، سندھ کے وسائل کو جس بے دردی سے استعمال کیا جارہا ہےوہ سب کے سامنے ہے، 15سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے .
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کے عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت مل چکی ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے شہریوں کو صحت کی سہولت سے محروم کیوں کررہی ہے، کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں امن کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے وسائل پرانہوں نے اپنی تجوریاں بھر لیں اور عوام محروم ہیں، پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے، اب سندھ کے لوگوں کے فیصلے کا وقت آگیا ہے . اسی طرح وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں تعلیم ،پانی ،قانون، صحت اور انفراسٹرکچر کا نظام تباہ ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، پیپلزپارٹی والے سندھ میں ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی چوری میں ملوث ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہے، سندھ حکومت سے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو صحت کی سہولت دیں تو انہوں نے انکار کردیا، پیپلزپارٹی سندھ میں صحت کارڈ کی فراہمی سے انکاری ہے، سندھ حکومت5 ہزار اسکول بند کرنے جارہی ہے، سیاست خدمت کے لیے کی جاتی ہے، مفادات کیلئے نہیں، 2023 میں ہرگاوں ہر ضلع کا دورہ کروں گا، 2023 میں عمران خان کی قیادت میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے .
. .