پیپلزپارٹی ختم ہوچکی۔۔ فیصلے کا وقت آگیا،سندھ میں آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوچکی سندھ کے لوگوں کے فیصلے کا وقت آگیا ہے، سندھ کے معاشی حالات، لاقانونیت اور ڈکیتی کی وارداتیں
سب کے سامنے ہیں، سندھ میں 15 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، حکمرانوں نے تجوریاں بھر لیں لیکن عوام محروم ہیں۔انہوں نے گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، سندھ کے معاشی حالات، لاقانونیت سب کے سامنے ہے، سندھ کے وسائل کو جس بے دردی سے استعمال کیا جارہا ہےوہ سب کے سامنے ہے، 15سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کے عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت مل چکی ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے شہریوں کو صحت کی سہولت سے محروم کیوں کررہی ہے، کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں امن کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے وسائل پرانہوں نے اپنی تجوریاں بھر لیں اور عوام محروم ہیں، پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے، اب سندھ کے لوگوں کے فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں تعلیم ،پانی ،قانون، صحت اور انفراسٹرکچر کا نظام تباہ ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، پیپلزپارٹی والے سندھ میں ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی چوری میں ملوث ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہے، سندھ حکومت سے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو صحت کی سہولت دیں تو انہوں نے انکار کردیا، پیپلزپارٹی سندھ میں صحت کارڈ کی فراہمی سے انکاری ہے، سندھ حکومت5 ہزار اسکول بند کرنے جارہی ہے، سیاست خدمت کے لیے کی جاتی ہے، مفادات کیلئے نہیں، 2023 میں ہرگاوں ہر ضلع کا دورہ کروں گا، 2023 میں عمران خان کی قیادت میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

2 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

9 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

21 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

30 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

39 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

48 mins ago