ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے زائرین کی عمر کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی
ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہوگی . عرب میڈیا کے مطابق حرمین کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی .
رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو دس روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی . ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے .
. .