یوکرائنی مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، اقوامِ متحدہ

یوکرائن(قدرت روزنامہ)روس کے یوکرائن پر حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں یوکرائنی شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ممالک کو ہجرت کرچکے ہیں۔اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگ کے طویل عرصہ جاری رہنے کی صورت میں یوکرائنی مہاجرین کی تعداد چالیس لاکھ یا اس سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کی نائب کمشنر کیلی کلیمنٹس کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ بیس ہزار یوکرائنی شہری اپنا گھر بار چھوڑ کر قریبی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔
اقوام متحدہ یوکرائنی مہاجرین کی فلاح و بہبود اور نگہداشت کے لیے جلد ہی ایک بلین ڈالر کی امداد اور عطیات کی اپیل کرنے والا ہے۔ اس امداد سے یوکرائنی مہاجرین کی اگلے تین ماہ تک کی ضروریات پوری کرنا آسان ہو جائے گا۔
اس امداد کا ذکر اقوام متحدہ کی ہیومینیٹیرین ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے 25 فروری کو ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ان مہاجرین کی فوری نگہداشت کے لیے 20 ملین ڈالر مختص کر دیے گئے ہیں۔
اِس وقت یوکرائنی مہاجرین پولینڈ اور مالدووا کے ساتھ ساتھ رومانیہ، سلوواکیہ اور ہنگری کی جانب بھی ہجرت کر رہے ہیں۔


روسی حملے کے بعد سے یوکرائن سے جانیں بچا کر پولینڈ میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ پاول زیفرناکر نے یہ تعداد ہفتہ 26 فروری کی صبح ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرائن سے گاڑیوں میں سوار افراد کے علاوہ پیدل یوکرائنی شہری بھی ضروری سامان کے ساتھ پولینڈ میں داخل ہو رہے ہیں۔ پولینڈ میں پہلے ہی ایک ملین سے زائد یوکرائنی آباد ہیں۔صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرائنی مردوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یوکرائنی حکام ریل گاڑیوں اور بسوں سے نوجوان مردوں کو کھینچ کھینچ کر باہر نکال رہے ہیں اور اپنے خاندانوں کو لے کر جانے والے مردوں کو بھی ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

29 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

44 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

47 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago