پی ایس ایل فائنل: جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کی ملتان کی ٹیم میں واپسی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل کے لیے ملتان سلطانز کے اہم غیر ملکی کھلاڑی کی فائنل کے لیے ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سلطانز مسلسل دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پرجوش ہیں تو قلندرز بھی پہلی بار پی ایس ایل کی جیت کا سہرا اپنے سر سجانے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 7 کا کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے تاہم سلطانز نے محمد رضوان کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ اب ملتان سلطانز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹم ڈیوڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹریننگ میں خوش آمدید کہا گیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ کی تصویر شیئر کیے جانے کا مطلب ہے کہ جارح مزاج بیٹر ایونٹ کے فائنل کے لیے ٹیم کو دسیتاب ہوں گے۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

15 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

23 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

34 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

44 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

52 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

1 hour ago