وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو اپنے خلاف مبینہ طور پر جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیجوا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئی ، میری وزارت نے 100 فیصد اہداف حاصل کرکے پہلا نمبرلیا لیکن آپ نے ایک مسودہ سے اس کارکردگی کو متنازع بنایا جس سے نا صرف ان کی ہتک ہوئی بلکہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی کیوں کہ کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریرسے بہتان تراشی کی گئی۔
قانونی نوٹس میں ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کے نام سے پہلے بھی ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی ، اس شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دے کر بھی مراد سعید پر تہمت لگائی گئی لہٰذا آپ 14 روز میں اپنی اس تحریر کی وضاحت کرکے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں اور اگر وضاحت و معافی نہ مانگی گئی تو عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب روپے ہرجانے کی استدعا کروں گا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء وفاقی وزیر مراد سعید کے حق میں بول اٹھے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں رکن پارلیمنٹ کی عزت اچھالے، مجھے مراد سعید سے ہمدردی ہے، معاملہ پارلیمان میں اٹھایا جاتا تو مراد سعید کی عزت کا تحفظ کیا جاتا لیکن وہ پارلیمنٹ کی بجائے ایف آئی اے چلے گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردی محسن بیگ نہیں بلکہ مراد سعید کے ساتھ ہے، کسی کو حق نہیں رکن پارلیمنٹ کی عزت اچھالے، مراد سعید کو معاملہ پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا لیکن وہ ایف آئی اے چلے گئے، اسپیکر کو احساس ہوتا تو پارلیمان میں کیس اٹھایا جاتا، اگر ایسا ہوتا تو مراد سعید کی عزت کا تحفظ کیا جاتا ، قانون توڑنے پر محسن بیگ کو جواب دینا ہوگا۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

10 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

18 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

30 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

39 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

48 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

56 mins ago