ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں لیکن اسے کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا تو ہم نے دکھایا کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں ، مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے ، قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے ، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا ، مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

15 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

22 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

34 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

43 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

52 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

1 hour ago