اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو اپنے خلاف مبینہ طور پر جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیجوادیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا اپنے نوٹس میں کہنا ہےکہ ریحام خان 14 روزمیں تحریری معافی مانگیں، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کروں گا۔
مراد سعید نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئی، ان کی وزارت نے سوفیصد اہداف حاصل کرکے پہلا نمبرلیا جبکہ آپ نے ایک مسودہ سے اس کارکردگی کو متنازع بنایا گیا جس سے نہ صرف ان کی ہتک ہوئی بلکہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپ کی تحریرسے بہتان تراشی کی گئی،آپ کے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ 14 دنوں میں تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگرام، تقاریراور سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…