ہاتھ پربیک وقت 18 انڈے توازن سے رکھنے کا عالمی ریکارڈ عراقی شہری کے نام

عراق(قدرت روزنامہ)عراق کے شہری نے ہاتھ کی پشت پر بیک وقت 18 انڈے توازن سے رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے علاقے ناصریہ کے رہائشی ابراہیم صادق نے اپنے ہاتھ کی پشت پر بیک وقت 18 انڈے توازن سے رکھ کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کے لیے ابراہیم صادق کو اپنی پشت پر انڈوں کو توازن کے ساتھ کم از کم 5 سیکنڈ تک رکھنا تھا جو اس نے باآسانی کرلیا۔2020 میں برطانیہ کے جیک ہیرس نے بھی ہاتھ کی پشت پر 18 انڈے توازن کے ساتھ رکھے تھے۔
ابراہیم صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک وڈیو دیکھی تھی جس میں ایک شخص پتھروں کو توازن سے ایک دوسرے پر بڑی مہارت سے رکھ رہا تھا، اسی وڈیو سے وہ اس فن کی جانب متوجہ ہوا۔
عراقی شہری کا کہنا تھا کہ وڈیو دیکھنے کے بعد اس نے اپنے اطراف میں موجود چیزوں کو متوازن انداز میں کھڑا رکھنا شروع کردیا، وقت کے ساتھ اسے اس میں مہارت ہوگئی۔
ابراہیم صادق کا کہنا تھا کہ اس نے ریکارڈ بنانے کے لیے ہفتے کے 4 دن مشق کی۔عالمی ریکارڈ ہولڈر کا کہنا تھا کہ وہ چیزوں کو توازن سے رکھنے کے فن کا راز آسانی سے بیان نہیں کر سکتا لیکن اس کے لیے بہت زیادہ صبر، توجہ اور سکون کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

2 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

7 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

16 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

22 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

36 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

44 mins ago