کامیابی ناکامی کا اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، میں کوئی ولی نہیں کہ تاریخ عدم اعتماد کی تاریخ بتادوں،شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شہباز شریف نے 22 کروڑ عوام نے حکومت کے جانے کا سگنل دے دیا ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلزپارٹی بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے، قوم ہاتھ اٹھا کر اس حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عدم اعتماد پر ہمارا مکمل اتفاق ہے، کامیابی ناکامی کا اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، میں کوئی ولی نہیں کہ عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتا دوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ

(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا ، پاش پاش ہوجائے گا۔27فروری 2019کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے سبق ہے کہ ہم اپنی پوری تیاری رکھیں،مضبوط معیشت، دفاع اور قومی یک جہتی ہمارے دفاعی حصار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش لیکن قابل فخر دن ہے، آج کے دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا ، پاش پاش ہوجائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس دن اللہ تعالی نے پاکستان کو فتح سے سربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کی بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیاء اور دنیا کے امن وخطرے سے دوچار کیا، نپی تلی مؤثر جوابی کارروائی سے پاکستان نے ذمہ دار، خودمختار ملک ہونے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ اور اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے دانت کھٹے کئے، پاکستان کی افواج نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری امن پسندی ہماری کمزور نہیںانہوںنے کہاکہ افواج پاکستان شیر دلیر اورجذبہ ایمانی سے لیس ہیں، پوری قوم اپنے شیروں کے ساتھ ہے، بھارتی طیارے مارگرانے اور پیشہ وارانہ قابلیت کا لوہا منوانے والے جانباز شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جس کے اپنے آہنی ولولے، جذبے اوربے مثال اتحادسے اس دن کو تاریخ کا سنہرا دن بنادیاانہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی، دفاع اور ہر بیرونی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان ایک تھا، ہے اور رہے گا۔سال 2019 میں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کا پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا تھا۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

14 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

21 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

33 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

42 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

51 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

60 mins ago