سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں یکساں نصاب تعلیم نافذ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں دو اگست 2021 سے کھلنے والے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں یکساں نصاب تعلیم نافذ ہو گا . اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے .

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کو بھی شیئر کیا ہے . جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ سال 2021-2022 اور اس سے آگے بھی پہلی سے پانچویں جماعت تک پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں یکساں تعلیمی نصاب لاگو کیا جائے گا . پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی رواں سال کہا تھا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم کا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے . انہوں ںے کہا تھا کہ حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جس میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کا نصاب یکساں بنا دیا گیا ہے . وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ چھٹی سے دسویں تک کا یکساں نصاب اپنے تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کو بھی سال 2022 میں لاگو کر دیا جائے گا . شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 2023 تک ہماری حکومت اپنا تیسرا اور آخری مرحلہ بھی مکمل کر لے گی . . .

متعلقہ خبریں