فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

لاہور (قدرت روزنامہ) آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار کھلاڑی کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے صحت یاب نہیں ہو سکیں گے۔ مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فہیم اشرف کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرنے کا امکان ہے کیونکہ دیگر دو ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
آل راؤنڈر کو ڈاکٹروں نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میچ میں شرکت کے لیے کلیئر کر دیا تھا تاہم وہ پھر بھی میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار رہے۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو فہیم اشرف کے ممکنہ متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کل دوپہر تک فہیم کے متبادل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل زخمی ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل محمد نواز بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

2 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

10 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

21 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

31 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

39 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

48 mins ago