آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر شنیر ا اکرم نے پیغام جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوش آمدید کا پیغام دیا ہے .

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ویلکم بیک ٹو پاکستان، آسٹریلیا .

انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے . انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے .

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے . پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا . آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں .

. .

متعلقہ خبریں