آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار کھلاڑی کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے صحت یاب نہیں ہو سکیں گے۔ مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فہیم اشرف کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرنے کا امکان ہے کیونکہ دیگر دو ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔آل راؤنڈر کو ڈاکٹروں نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میچ میں شرکت کے لیے کلیئر کر دیا تھا

تاہم وہ پھر بھی میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار رہے۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو فہیم اشرف کے ممکنہ متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل ہیں۔سلیکشن کمیٹی کل دوپہر تک فہیم کے متبادل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل زخمی ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل محمد نواز بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔

Recent Posts

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

19 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

23 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

26 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

28 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

35 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

38 mins ago