کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ، ہم بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لئے نکلے ہیں ۔ کراچی میں لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، انہوں نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ، یہ حکومت 18ہویں ترمیم کو ختم کر رہی ہے ، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی ، وفاق نے سندھ کے ہاتھ باندھ دیے ہیں ، ہم کم وسائل کے ساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو بھگائیں گے تو ہی تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا، وقت آ گیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لیکر آئیں اور ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریں ۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…