کتاب میں الزامات، مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آپ کے شائع کردہ مسودے کا حوالہ دے کر تہمت لگائی گئی ، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو متنازع بنایاگیا، مراد سعید نے اپنے متعلق کتاب میں الزامات پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

قانونی نوٹس ریحام خان کی کتاب میں مرادسعید سے متعلق الزامات پردیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے شائع کردہ مسودے کا حوالہ دے کر تہمت لگائی گئی ہے، مسودے کا حوالہ دےکر وزارت مواصلات کی کارکردگی کو متنازع بنایاگیا۔نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں کی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی منسلک کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان تمام بہتانوں میں آپ کی تحریرکاحوالہ ہے، آپ اسے ری ٹوئٹ بھی کرتی رہی ہیں۔

نوٹس کے مطابق 14 دن میں اپنی تحریرکی وضاحت کرکے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں، وضاحت اور معافی نہ مانگنے پر عدالت سے سخت سزااور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسودے سے مراد سعید کی ہتک اور وزارت سے منسلک اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی، آپ کی تحریر کے ذریعے بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آپ کےنام سے پہلےایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی۔

Recent Posts

گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے…

3 mins ago

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

9 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

29 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

34 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

39 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

45 mins ago