کوئی ہمیں اشارے کرتا ہے تو ہم بھی ان کو اشارے کرتے ہیں ، خالد مقبول صدیقی

لاہور(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اپنے آپشن ہوتے ہیں اور حکومت کے پاس اپنے آپشن ہوتے ہیں ، کوئی ہمیں اشارے کرتا ہے تو ہم بھی ان کو اشارے کرتے ہیں ، اگر اشاروں پر چل رہے ہوتے تو سارے دفاتر بند نہ ہوتے ، طاقت کی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے .
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں الیکشن جیتنے نہیں دل جیتنے کیلئے آئے ہیں ، 70سال گزر گئے ہیں چہروں کے پیچھے دوڑنا بند کیجئے ، خاندان اور موروثی سیاست سمیت پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتا ، ایم کیو ایم نے چہرے سے زیادہ نظریئے کو پروموٹ کیا ہے، یہی طرز سیاست ہے جو پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے ، ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے .

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دینے نہیں آئے، اگر کوئی ایم کیو ایم میں آنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں ، چاہتے ہیں پاکستان کا نوجوان ایوانوں میں پہنچے تاکہ ایوان میں مسائل پر بات چیت ہو سکے ، جماعتوں کے درمیان اقتدار کی بندربانٹ کو بند ہونا چاہیے ، سب کو کہا ہے کہ ہمیں کام کرنے دیں ، کامیاب ہوں نا ہوں دیکھ کر تسلی تو ہو گی ، نوجوان ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں .
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء نے مزید کہا کہ طاقت کی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے ، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننا تھا انہوں نے منڈی بنا دیا ، حکومتوں کو گرانے اور بنانے کا کام ہم نے اپنے ذمہ نہیں لیا ہوا، کوشش ہونی چاہئے کہ انتخابات شفاف ہوں ، جو شفاف طریقے سے جیتا ہو اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے،

. .

متعلقہ خبریں