کوئی ہمیں اشارے کرتا ہے تو ہم بھی ان کو اشارے کرتے ہیں ، خالد مقبول صدیقی

لاہور(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اپنے آپشن ہوتے ہیں اور حکومت کے پاس اپنے آپشن ہوتے ہیں ، کوئی ہمیں اشارے کرتا ہے تو ہم بھی ان کو اشارے کرتے ہیں ، اگر اشاروں پر چل رہے ہوتے تو سارے دفاتر بند نہ ہوتے ، طاقت کی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں الیکشن جیتنے نہیں دل جیتنے کیلئے آئے ہیں ، 70سال گزر گئے ہیں چہروں کے پیچھے دوڑنا بند کیجئے ، خاندان اور موروثی سیاست سمیت پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتا ، ایم کیو ایم نے چہرے سے زیادہ نظریئے کو پروموٹ کیا ہے، یہی طرز سیاست ہے جو پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے ، ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دینے نہیں آئے، اگر کوئی ایم کیو ایم میں آنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں ، چاہتے ہیں پاکستان کا نوجوان ایوانوں میں پہنچے تاکہ ایوان میں مسائل پر بات چیت ہو سکے ، جماعتوں کے درمیان اقتدار کی بندربانٹ کو بند ہونا چاہیے ، سب کو کہا ہے کہ ہمیں کام کرنے دیں ، کامیاب ہوں نا ہوں دیکھ کر تسلی تو ہو گی ، نوجوان ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء نے مزید کہا کہ طاقت کی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے ، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننا تھا انہوں نے منڈی بنا دیا ، حکومتوں کو گرانے اور بنانے کا کام ہم نے اپنے ذمہ نہیں لیا ہوا، کوشش ہونی چاہئے کہ انتخابات شفاف ہوں ، جو شفاف طریقے سے جیتا ہو اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے،

Recent Posts

گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے…

1 min ago

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

6 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

27 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

32 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

37 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

43 mins ago