کراچی دیواریں گرنے سے 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں دیواریں گرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ،3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں میں 2بچیاں اور ایک بچہ شامل۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، بچوں کی تدفین کردی گئی۔ملیر بکرا پیڑی کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت (بچی) آمنہ بی بی دختر گلاب شاہ عمر 05 سال، (بچی) زینب دختر گلاب شاہ عمر 06 سال، (بچہ) ارسلان شاہ ولد اکرم شاہ عمر07 سال ہے۔دوسرا واقعہ کورنگی گودام چورنگی پر پیش آیا جہاں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی فوری طور پر پولیس کو بھی اطلاع دی گئی لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے جائے حادثہ پر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ یہ ہے کہ پولیس افسران پی پی کی عوامی حقوق لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی پر ایک کمپنی سے متصل خالی پلاٹ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

Recent Posts

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

6 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

26 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

31 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

36 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

42 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

46 mins ago