مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اداکارہ صنم سعید سے سوال پوچھا کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ اس میں کرداری کریں گی ؟ صنم سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی رنگت ان جیسی ہوتی تو ضرورکرتی ،اس پر اداکار محب مرزا نے پوچھ لیا اگر آپ کو مریم نواز کا کردار ادا کرنےکیلئے گورے ہونے کا انجکشن لگوالیں گی جس پر صنم سعید نے جواب دیا ہاں لگوا لوں گی یا میک اپ کر کے کردار نبھائوں گی کیونکہ اس کردار کو ادا کرنے میں بہت مزا

آئے گا . معروف اداکارہ صنم سعید نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید عمران خان ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی پاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا شریک ہوئے، دونوں مہمانوں نے مختلف سیگمنٹس میں حصہ لیا اور صنم سعید نے 500 کی دوڑ میں اداکارہ امر خان کو ہرا دیا . دوران شو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی البتہ ممکن ہے کہ عمران خان میری دعاؤں سے ہی وزیراعظم بنے ہوں کیوں کہ میں نے کافی دعائیں کی تھیں کہ پچھلے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک سچا اور سیدھا سادہ انسان وزیر اعظم بنے اور یہ دعا قبول ہوگئی .
صنم سعید سے جشن کرکٹ ميں دلچسپ سوالوں پر نوک جھونک . . .

. .

متعلقہ خبریں