’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حکام کے مطابق ’16 ممالک نے سائبر سکیورٹی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔‘قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ ’سائبر سکیورٹی کا باہمی قانونی معاونت کا قانون
پاس ہوگیا ہے جس کے تحت اب دیگر ممالک سے معاہدے کیے جا سکیں گے۔‘ رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ ’16 ممالک نے پاکستان سے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے معاہدے کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔‘ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق ’جن 16 ممالک نے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے معاہدوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے ان میں سعودی عرب اور انڈیا بھی شامل ہیں۔‘ ڈائریکٹر سائبر کرائم بابر بخت قریشی نے بتایا کہ ’سائبر کرائم کے قانون کے بارے میں مقامی عدالتوں کے ججز کو بھی پتا نہیں ہوتا، سائبر کرائم کے حوالے سے ججز کی تربیت ہونی چاہیے۔‘ وزارت دفاع کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ’سائبر کرائم کے معاملے میں صرف ایف آئی اے پر تکیہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔‘ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر صادق نے کہا کہ ’سائبر کرائم سے متعلق مقدمات میں ججز لگانے سے پہلے ان کی ٹریننگ ہونی چاہیے‘ جبکہ برجیس طاہر نے تجویز دی کہ ’سائبر کرائم کے مقدمات کے لیے الگ عدالتیں بنائی جائیں۔‘ پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ’سائبر کرائم کے معاملات کو دیکھنے کے لیے سائبر سکیورٹی اتھارٹی بنائی جارہی ‏ہے، جس میں اتھارٹی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے منسلک ہوگی تاکہ ہم سائبر وار کے لیے تیار رہیں۔‘ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ’واٹس ایپ کا استعمال بڑھ چکا ہے اس لیے ہم نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی ایپلی کیشن تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔‘’ گوگل ہماری تمام سائبر نقل و حرکت کی اطلاع این ایس اے کو دیتا ہے، سائبر پالیسی بننے سے ہم ان سائبر سکیورٹی کے معاملات کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔‘کمیٹی کے ارکان نے ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’پرویز مشرف دور میں سائبر کرائم قانون بنایا گیا لیکن سائبر کرائم قوانین کے تحت لوگوں کو سزائیں کم ہوئی ہیں۔‘

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago