پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، پلیئرز کو گرنے نہیں دیتے، مشتاق احمد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، وہ پلیئرز کو گرنے نہیں دیتے، محمد رضوان میں کپتان بننے کی صلاحیتیں ہیں۔ایک انٹرویومیں مشتاق احمد نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کارکردگی کا کریڈٹ لیڈرشپ کو جاتا ہے، رضوان اور اینڈی فلاور کی قیادت میں سب نے مل کر کھیلا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ محمد رضوان ایماندار ہیں اور فیصلہ سازی میں ہچکچاتے نہیں، پوری ٹیم شاہنواز دھانی کی موجودگی کو انجوائے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کئی پلیئرز دیے، اس بار بھی

کچھ پلیئرز ہیں، کراچی میں محدود تماشائیوں کے باوجود بہت سپورٹ ملی تھی۔مشتاق احمد نے کہا کہ ہم اپنے پراسیس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، محنت کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے اس ایونٹ میں بہت ہی آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تماشائیوں نے اس ایونٹ کو بہت ہی بہترین بنادیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

Recent Posts

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

1 min ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

8 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

21 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

30 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

37 mins ago