بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر جمہوری حملہ کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ’’اب مرکز میں پیپلز پارٹی کو باری ملنی چاہیے، اگر عمران نے استعفیٰ نہیں دیا تو جیالے اسلام آباد پہنچ کر ‘جمہوری حملہ’ کریں گے‘‘چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر جمہوری حملہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ رواں دواں ہے، مختلف مقامات پر شان دار استقبال کیا جا رہا ہے، بلاول نے سجاول میں شرکا سے خطاب میں کہا کہ اگر عمران نے استعفیٰ نہیں دیا تو جیالے اسلام آباد پہنچ کر ‘جمہوری حملہ’ کریں گے۔
انھوں نے کہا وقت آگیا ہے، اب عوام نہیں وزیر اعظم گھبرائیں گے، ہم کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائیں گے، بلکہ عوامی طاقت سے وزیر اعظم کا بندوبست کریں گے۔
بلاول نے کہا ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، عمران خان سے بھی لڑیں گے، اب مرکز میں پیپلز پارٹی کو باری ملنی چاہیے۔ قبل ازیں، لانگ مارچ کے لیے روانگی کے وقت آصفہ بھٹو نے اپنے بھائی بلاول کو امام ضامن باندھا، کنٹینر میں بھی ہمراہ رہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ’عوامی مارچ‘ کا آغاز آج مزار قائد سے کیا، عوامی لانگ مارچ کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ مزارِ قائد پہنچے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے آغاز ہی پر ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا نعرہ لگایا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، یہ لوگ جو تماشا لگانا چاہتے ہیں وہ صرف نو دن کا رہ گیا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج کا حق ہے، یہ لوگ دس دن میں اسلام آباد آرہے ہیں، آج چلے ہیں اور نو دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے، میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طے ہوا ہے کہ اس لانگ مارچ کا خیال کریں گے اور انہیں ہرگز نہیں روکا جائےگا، تاہم لوگوں کو اذیت ہوری ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بتادیں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر کتنا اعتماد کرتی ہیں؟ وہ جماعتیں جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں تھیں آج وہ رات میں ملاقاتیں کررہی ہیں، تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، جب کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے۔

Recent Posts

عدالت نے لندن سے چوری لگژری کار کی کراچی میں رجسٹریشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ ) کسٹم کورٹ کراچی نے بینٹ لے کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے…

1 min ago

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

4 mins ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

11 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

15 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

24 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

32 mins ago