آرمی چیف پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا فائنل میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں لاہور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ دیکھے جاسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ اور عامر عظمت شامل ہیں۔

Recent Posts

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

1 min ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

5 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

14 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

23 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

30 mins ago

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی نانی راہے ،جس شخص پر شک ہوگا اس کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن آزادی چاہتا ہے خدا…

36 mins ago