پیپلزپارٹی کا مہنگائی ، معاشی بدحالی ناکام خارجہ پالیسی کے خلاف اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے عوامی لانگ مارچ پہلے مرحلے میں ماتلی بدین پہنچ گیا

ٹھٹھہ/ سجاول/بدین(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی ناکام خارجہ پالیسی کے خلاف اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے عوامی لانگ مارچ پہلے مرحلے میں ماتلی بدین پہنچ گیا ہے جہاں رات قیام کے بعد مارچ کے شرکاء آج(28 فروری) صبح اگلی منزل حیدرآباد،ہالا قاضی احمد مورو کے لئے روانہ ہونگے ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کے 23 اضلاع اور 37 شہروں سے ہوتا ہوا بلاول بھٹو کی قیادت میں 1600 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے کراچی سے براستہ حیدرآباد ، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد پہنچے گا۔
قبل ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ سے سجاول بدین ماتلی پہنچا جہاں عوام کے جم غفیر سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا ۔

لانگ مارچ کے روٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں، استقبالی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا تھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت قافلے پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی جیالوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا ، جیئے بھٹو اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے ۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ حاجی علی حسن زرداری، صادق میمن، ایاز شاہ شیرازی، سسئی پلیجو عاجز دھامرہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مارچ کے شرکاء پہلے پڑا میں رات بھر قیام کے بعد دوسرے روز 28 فروری کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے مورو پہنچیں گے ۔ مارچ کے پہلے روز مختلف شہروں میں استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ضلع ٹھٹھہ نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ۔آج ہمارے مارچ کا تاریخی استقبال ہوا ہے ۔یہ استقبال اسلام آباد والوں کے لیے پیغام ہے ۔
یہ جذبہ یہ غصہ اسلام آباد والے دیکھ لیں۔کسان محنت کررہا ہے مگر فصل کی قیمت نہیں مل رہی ۔نوجوان دو تین ڈگری لے کر گھوم رہے ہیں مگر روزگار نہیں مل رہا ۔کبھی عدلیہ پر کبھی پارلیمان پر حملہ ہوا ہے ۔ہم کب تک یہ سب برداشت کرینگے۔الیکشن دھاندلی سے کٹھ پتلی نظام مسلط کیا جاتا ہے ۔آج بھی عمران کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ ہے۔قائد عوام اور بے نظیر کا خواب خطرے میں ہے ۔
یہ نالائق وزیر اعظم 1973کے آئین پر ڈاکہ ڈال رہا ہے ۔ہم نے این ایف سی دے کر تمام صوبوں کو حق دیا تھا ۔ہم نے غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے انکم سپورٹ پروگرام بنایا ۔تین سال سے آئین پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ہم ون یونٹ قائم نہیں ہونے دینگے۔سجاول میں پیپلزپارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری اور لانگ مارچ کے قآفلے کا جیالوں اور شہریوں کی جانب سے تاریخی استقبال کیا گیااستقبال اور خطاب سننے کے لیئے خواتین کی بہت بڑی تعداد مرکزی شاہراہ پر موجود تھی .ضلع سجاول کے دور دراز قصبوں اور دیہات میرپور بٹھورو، جاتی، دڑو، کھارو چھان، شاہ بندر اور دیگر قصبوں سے جیالے اور شہری سجاول پہنچے تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی ۔
سجاول میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سجاول کے عوام نے بھی کٹھ پتلی وزیراعظم کو مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے اشاروں پر نکلے ہیں نہ کسی اشارے کے منتظر ہیں سیلیکٹڈ حکومت پر جمیوری حملہ کرکے اسے گھر بھیجیں گے عوام نے نااہل حکومت کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے کٹھ پتلی کو گھر بھیجنے تک اب چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی لانگ مارج کے شرکا کا گولارچی اور بدین میں پرتباک استقبال کیا گیا بدین میں عوام کے جم غفیر نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کا قافلے کا فلک شگاف نعروں سے والہانہ خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی سے بدین تک ناہل کٹھ پتلی وزیر اعظم کو عوام نے مسترد کردیا ہے مارچ میں شریک لوگوں کا جذبہ حوصلے بلند ہیں ۔ نااہل وزیراعظم سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عدم اعتماد تحریک کے معاملے پر تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، ہم جلد شفاف الیکشن چاہتے ہیں، انٹرم گورنمنٹ الیکشن اصلاحات کرے، ملک کونئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کومل کرکرنا ہوں گے، اب تک اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہمارا تعاون بہت اچھا ہے، اپوزیشن کی جدوجہد سے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں، ابھی تک ہمیں کوئی فون کالزنہیں آئی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی عذاب بن چکی ہے، مہنگائی، غربت میں تاریخی اضافہ ہو چکا ہے، ہم اپنے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے، سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا کوان کا حق دیا جائے، صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے۔ کٹھ پتلی کوملک پرمسلط کیا گیا ہے، پہلے دن سے پی ٹی ایم ایف بجٹ کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی ایم ایف بجٹ پاکستان کے مفاد کیخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا ہروعدہ جھوٹا نکلا، عمران خان نے ہربات پریوٹرن لیا۔ وزیراعظم نے ہرشعبے میں تبدیلی کے نام پرتباہی پھیلا دی۔ عوام کا سلیکٹڈ سے اعتماد اٹھا چکا اب پارلیمان سے اٹھنا چاہیے۔ کٹھ پتلی راج نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ غیرجمہوری حکومت پرجمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نالائق حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہے، اور حکومت کی نالائقی کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی لانگ مارج کے شرکا کا گولارچی اور بدین میں پرتباک استقبال کیا گیا بدین میں عوام کے جم غفیر نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کا قافلے کا فلک شگاف نعروں سے والہانہ خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی سے بدین تک ناہل کٹھ پتلی وزیر اعظم کو عوام نے مسترد کردیا ہے مارچ میں شریک لوگوں کا جذبہ حوصلے بلند ہیں ۔
نااہل وزیراعظم سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عدم اعتماد تحریک کے معاملے پر تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، ہم جلد شفاف الیکشن چاہتے ہیں، انٹرم گورنمنٹ الیکشن اصلاحات کرے، ملک کونئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کومل کرکرنا ہوں گے، اب تک اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہمارا تعاون بہت اچھا ہے، اپوزیشن کی جدوجہد سے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں، ابھی تک ہمیں کوئی فون کالزنہیں آئی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی عذاب بن چکی ہے، مہنگائی، غربت میں تاریخی اضافہ ہو چکا ہے، ہم اپنے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے بلاول بھٹو زرداری بدین میں استقبال کے لئے موجود عوام کے جم غفیر اور عوامی مارچ سے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدین کے عوام سے ایک ہی سوال ہے تبدیلی پسند آئی ۔تین سال ہوچکے کیا تبدیلی سرکار پسند آئی مہنگائی بیروزگای غربت میں اضافہ ہوا ہے کٹھ پتلی کہتا ہے گھبرانا نہیں ہے۔
پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں اب وزیر اعظم کو گھبرانا شروع کردینا چاہئے عوام کے فقید المثال کو فراموش نہیں کرسکتا بدین والوں نے قائد عوام شہید بے نظیر بھٹو کی کال پر ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ہم عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ہم عوام کے جمہوری حقوق کے لئے نکلے ہیں عوامی مفاد کے فیصلے کٹھ پتلی وزیراعظم نہیں لے سکتا لانگ مارچ کے اعلان عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے گھبرا نا شروع کردیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی یتیم کٹھ پتلی کو بچانے کے لئے سندھ آئے ہیں عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی کو گھر بھیجیں گے سیاسی یتیم اور کٹھ پتلی ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم نے کیا خدمت کی پیپلزپارٹی تین نسلوں سے عوام کی خدمت کررہی ہے معاشی طاقت اور کسانوں کی ترقی کی بات کرتے ہیں ابھی ہم نے بہت کچھ کرنا ہے ہم اے ٹی ایمز کو ترقی نہیں دی ہے سیاسی یتیم جن کی وجہ سے ان کی خوشنودی کے لئے کام کررہے ہیں عوام کی بدحالی سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہم ملک کو قائد عوام کے فلسفہ پر چلانا چاہتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی یتیموں کو جواب دینا ہوگا کٹھ پتلی کو اپنی کارگردگی کا جواب دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں جدید اسپتال اور اسٹیل ملز پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے بدین میں قائد عوام شہید بے نظیر بھٹو نے بہت کچھ کیا سندھ حکومت نے بدین میں انڈس کے ساتھ مشترکہ اسپتال دیا ہے مفت علاج کے لئے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ محنت کررہے ہیں لیکن وفاق سندھ کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ہم وفاق میں حکومت بنائیں گے تو سندھ کو اس کا حق دلائیں گے تھر کے کوئلے کو بلیک گولڈ پیپلزپارٹی نے بنایا ہے کراچی کے بعد ٹنڈو محمد خان میں امراض قلب کا اسپتال بنایا ہے۔
جب وسائل پر حق ملے گا ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے حکومت کی ناکام معاشی پالیسی سے مزدور کسان نوجوان کو محنت کا صلہ نہیں مل رہا ہے ملک میں روزگار نہیں کہ موجودہ وزیراعظم کٹھ پتلی ہے کٹھ پتلی وزیراعظم کے ساتھ بدین کا ایک ووٹ بھی ملوث ہے چوری ہوا ووٹ کٹھ پتلی وزیراعظم کے ہاتھ مظبوط کرنے مہنگائی بیروزگاری کا ذمہ دار ہے تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ حکومت چھینیں گے پورا ملک دیکھے گا کون کون کٹھ پتلی کے ساتھ کھڑا ہے عوام نے ساتھ دیا تو جیت عوام کی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے۔ کٹھ پتلی کوملک پرمسلط کیا گیا ہے، پہلے دن سے پی ٹی ایم ایف بجٹ کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی ایم ایف بجٹ پاکستان کے مفاد کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا ہروعدہ جھوٹا نکلا، عمران خان نے ہربات پریوٹرن لیا۔ وزیراعظم نے ہرشعبے میں تبدیلی کے نام پرتباہی پھیلا دی۔
عوام کا سلیکٹڈ سے اعتماد اٹھا چکا اب پارلیمان سے اٹھنا چاہیے۔ کٹھ پتلی راج نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ غیرجمہوری حکومت پرجمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نالائق حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہے، اور حکومت کی نالائقی کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیازی کے کرتوت کی وخہ سے سندھ کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں کراچی سے قافلہ بدین پہنچا ہے بدین کی عوام سے پوچھنا ہے کہ نیازی کو بھگانا ہے کہ نہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی رائے جاننے کے لئے نکلے ہیں کہ نیازی کو کیسے بھگانا ہے بلاول بھٹو جلد وزیراعظم کوو گھر بھیجیں گے آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے۔
پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جئے بھٹو جئے بلاول کے نعرے سے تقریر کا آغاز کیا اور کہاکہ بدین تھرپارکر سے آئے استقبال کرنے والوں کی عظمت کو سلام کرتاہوں پیپلزپارٹی کی قیادت نے عوامی جدوجھد میں جان قربان کردی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو بدین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے ۔ انہوں نے اسکائی لیب والوں نے احسان فراموشی کی ۔
کہتا تھا کہ پتلون بھی مجھے پیپلزپارٹی نے دی ہے اب واپس تو کرو بدین میں تباہی سرکار کو ہٹانے کا پیغام لیکر آئے ہیں سندھ کی ترقی پر مسخرے بات کرتے ہیں ڈبہ پیر کو سندھ نے ہمیشہ مسترد کیا ہے کہتے ہیں سندھ میں تعلیم کا معیار خراب ہے وہ اپنے وزیر اعظم سے پوچھیں وہ جاہلوں جیسی باتیں کیوں کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگ اپنے دشمن کو پہچان چکے ہیں دھوکہ دینے جھوٹ بولنے والے کو شیطان نہیں تو کیا کہوں پانچ سو افراد بھی جمع نہیں کرسکے اور نکلے ہیں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے سڑکوں پر نکلا ہے پاکستان کو بچانے اور وزیر اعظم کو گھر بھیجنے نکلے ہیں بدین کو سلام کرتاہوں

Recent Posts

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

2 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

6 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

15 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

24 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

31 mins ago

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی نانی راہے ،جس شخص پر شک ہوگا اس کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن آزادی چاہتا ہے خدا…

37 mins ago