خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں، آسٹریلوی کپتان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں،بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ہمیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میں خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، جب ہم پہنچے تو بہت زیادہ سکیورٹی موجود تھی، ہمیں جہاز سے اتارنے کے بعد سیدھا ہوٹل پہنچایا گیا۔انہوںنے کہاکہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ہمیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

2 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

6 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

15 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

24 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

31 mins ago

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی نانی راہے ،جس شخص پر شک ہوگا اس کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن آزادی چاہتا ہے خدا…

37 mins ago