پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا، آج وہ نہیں جو ساڑھیاں پیش کریں، شاہ محمود کا مودی کو پیغام


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا، آج وہ نہیں جو ساڑھیاں پیش کریں، شاہ محمود کا مودی کو پیغام . پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ہم نے دیوالیہ معیشت کو سہارا دیا ،اسے استحکام کی طرف لیکر آئے اور اب بحالی کے راستے پر گامزن ہیں، یہ محترمہ بینظیر بھٹو کی نہیں ،زر اور زرداری کی پارٹی ہے، جس کا مقابلہ کرنے عمران خان کا قافلہ میدان میں

اترا ہے .

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سنا ہے بلاول بھی پنجاب کیلئے نکل رہے ہیں، بلاول پوچھنا چاہتے ہیں کہ پچھلے ساڑھے تین سال میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے کیا کیا؟،ضرور پوچھیں، پوچھنا ان کا حق ہے جواب دینا ہمارا فرض ہے . مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں سندھ کی عوام سے پوچھنے آیا ہوں کہ پچھلے پندرہ سال میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی عوام کیلئے کیا کیا؟ . انہوںنے کہاکہ ہم سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن یہ اس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں . وزیر خارجہ نے کہاکہ تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے تاہم میں سوال کرنا چاہتا ہوں کہ آپ باقی سندھیوں کو اس حق سے محروم کیوں کرنا چاہتے ہیں . شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہی سوال لیکر میں سندھ میں داخل ہوا ہوں، آپ کو پانچویں دفعہ اقتدار کا موقع ملا ہے ، عمران خان پہلی مرتبہ اقتدار میں آیا ہے تاہم جس معاشی حالت میں آپ ملک کو چھوڑ کر گئے اس سے میں اچھی طرح واقف ہوں . وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے دیوالیہ معیشت کو سہارا دیا اسے استحکام کی طرف لیکر آئے اور اب بحالی کے راستے پر گامزن ہیں . انہوںنے کہاکہ ان کی حالت یہ ہے کہ یہ اسلام آباد کے جانے کیلئے ایک ایک کارکن کو تیس، تیس ہزار روپے دے رہے ہیں، یہ محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں ہے یہ زر اور زرداری کی پارٹی ہے، جس کا مقابلہ کرنے عمران خان کا قافلہ میدان میں اترا ہے . قبل ازیں پاکستان نے ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے . جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے . انہوںنے کہاکہ آج ہماری فضائی حدود کے اندر بھارت کے عاقبت نااندیشانہ فضائی حملوں کا پاکستان کی طرف سے مثالی جواب دینے کے دن کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں . انہوںنے کہاکہ 26 فروری 2019 کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی علاقے کے اندر فضائی حملے کئے . ہماری بہادر افواج نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزری کی کوشش کو بروقت موثر کارروائی سے ناکام بنادیا . پاکستان نے نہ صرف اپنی خودمختاری کا پختہ عزم اور ثابت قدمی سے تحفظ کیا بلکہ انتہائی ضبط وتحمل کا بھی مظاہرہ کیا . انہوںنے کہاکہ 27 فروری 2019 کو ایک بار پھر دو بھارتی جہازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جنہیں پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے مار گرایا . مارگرائے جانے والے ایک بھارتی طیارے کے گرفتار ہواباز کو خیرسگالی کے جذبے کے تحت واپس کردیا گیا . ترجمان نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے . امن کے لئے ہماری خواہش بیک وقت اپنے دفاع کے پختہ عزم اوربھرپور صلاحیت کی بھی امین ہے . ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 27 فروری بھارت کے لئے ایک سبق ہے کہ اس کے ہر عسکری جارحانہ پن اور جنگی جنون کا ہماری طرف سے بھرپور اور نپا تلا جواب دیا جائے گا . اس کے ساتھ ساتھ بھارت کوفروری2019 کے اپنے عاقبت نااندیشانہ طرز عمل کے اثرات و نتائج کو پیش نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں ایسی کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہوگا . ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہیں . ترجما ن نے کہاکہ اس دن کو مناتے ہوئے ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں وخواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے پرامن حل کے اپنے عزم کو دوہراتے ہیں . ہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برداری پر زور دیتے ہیں کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف منظم جرائم کے ارتکاب پر بلاتاخیر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کیاجائے .

. .

متعلقہ خبریں