بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت ہوگی ۔ یاد رہے کہ 19 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ یہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جس پر سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔
جبکہ پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Recent Posts

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

4 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

9 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

16 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

21 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

25 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

28 mins ago