پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز شروع ہونے سے قبل عثمان خواجہ نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں، دورہ پاکستان یادگارہوگا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا۔ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے۔عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی۔ اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے۔ محمد رضوان بھی فارم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں،دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا۔ پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔

عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے آپس میں نہ کھیلنے کا دکھ ہے، ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اورپاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے۔

Recent Posts

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

4 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

9 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

15 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

20 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

24 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

28 mins ago