وزیراعطم عمران خان آج قوم سے خطاب میں بہت بڑا اعلان کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعطم عمران خان آج قوم سے خطاب میں بہت بڑا اعلان کریں گے . جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے .

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ آج قوم سے بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں،قوم تیار ہو جائے وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے اور قوم سے کھل کر بات کریں گے .
انہوں نے کہا وزیراعظم جانتے ہیں کہ ایک ٹولہ جمع ہو گیا ہے،وزیراعظم تجدید عہد کے لیے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھی آنے والے ہیں . یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں ہمارے 3 ہزار طالب علم ہیں، کل یوکرینی ہم منصب سے پاکستانی طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات ہوئی .

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ طالب علموں کو بارڈ پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں .

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان 3 سال کا حساب دیں گے،آصف زرداری 12 سال کا حساب دیں . خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے . اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج شام عمران خان قوم سے خطاب کریں گے . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے .
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے اور اب تحریک عدم اعتماد آئے گی . انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیں تاہم عوام یہ سب پہلے سن چکی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا اورکسی کو نہیں بخشوں گا .

. .

متعلقہ خبریں