لاہور میں ڈیوڈ ویزے سے منسوب انڈرپاس بنانے کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویزے کے نام سے منسوب انڈر پاس بنانے کا مطالبہ کردیا۔ پی ایس ایل کے پلے آف میچ اور پھر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے لاہوریوں کے دل جیت ہی لیے تھے۔
اب فائنل میچ میں اپنی شاندار پرفارمنس پر ردعمل میں علی ترین نے ’ڈیوڈ ویزے‘ کے نام سے منسوب انڈر پاس کی ایک ترمیم شدہ فوٹو شیئر کی اور کہا کہ اب یہ ممکن ہوجانا چاہیے۔

میچ سے قبل بھی علی ترین نے پیشگوئی کی تھی کہ آج رات کرکٹ میں ڈیوڈ ویزے کی رات ہوگی، اور ان کی یہ پیشگوئی بالکل درست ثابت ہوئی۔

فائنل میں ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 28 رنز بنائے، اور ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

Recent Posts

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

4 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

8 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

15 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

20 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

24 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

28 mins ago