وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں پٹرول 10 روپے لٹر، بجلی 5 روپے یونٹ سستی کرنیکا اعلان کرینگے،پرویز خٹک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے خطاب سے قبل اعلان کردیا۔روزنامہ 92میں شائع رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کااعلان کرینگے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کی جائیگی،بی اے پاس بے روزگارنوجوانوں کو10ہزاروپے ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا،پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی،عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزیدگرے گی۔علاوہ ازیں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی چور

بھی شور مچا رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے ، یہ عالمی مسئلہ ہے کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی ،جب دنیا کھل گئی تو دنیا بھر میں رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھ گئی جس کے باعث مہنگائی آگئی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا چالیس سال سے ملک کو لوٹنے والے عمران خان کو نا لائق کہہ رہے ہیں، یہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کرسی چوروں نے آ ئی ایم ایف سے اربوں کھربوں ڈالر کے قرضے لئے ،ان چوروں کے سود اور قرضوں کی قسطیں ہم ادا کر رہے ہیں، ان چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہونگی۔

Recent Posts

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

15 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

22 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

26 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

31 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

44 mins ago

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری…

55 mins ago