کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف مارچ میں شریک سینیٹر شیری رحمان حادثے سے بال بال بچ گئیں . بلاول بھٹو زرداری کے لئے خصوصی ٹرک میں سوار شیری رحمان ٹرک پر کھڑی تھیں کہ برج لگتے لگتے بچا .
شیری رحمان اور برج میں چند انچ کا فاصلہ تھا . فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیری رحمن ٹرک پر کھڑی رہتی ہیں اچانک سے برج آجاتا ہے، شیری رحمان نے سر نیچے کیا اور گاڑی برج کے نیچے سے گزری .
شیری رحمن کو ٹرک میں سوار جیالے سے لپٹ کر نیچے کیا .
. علاوہ ازیں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی سے لانگ مارچ شروع ہوتے ہی اسلام آباد میں بیٹھے مسلط حکمرانوں کو گھبراہٹ ہو رہی ہے . اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کا عوامی مارچ اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا .
انہوںنے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدانتظامی سے پریشان عوام کا ہدف اب اسلام آباد ہے، کہتے تھے عوام مطالبہ کرے تو ہم گھر چلے جائینگے . انہوںنے کہاکہ آج عوام کے مطالبے کے بعد بھی اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں، کراچی سے خیبر تک لوگوں نے اس نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے . انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی آواز ہے، نااہل حکومت کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے .
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر حکومت یکم مارچ سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے، اپنے ایک ٹویٹ میں شیری رحمن کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہے،جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہے، شیری رحمان نے کہا کہ قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل قبول ہوگا،پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110ڈالر فی بیرل جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی لحاظہ حکومت عالمی منڈی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا منصوبہ نا بنائے، شیری رحمان نے کہا کہ اپنی نااہلی اور عالمی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نا کریں،عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی سے پریشان ہیں .
. .شیری رحمان حادثے سے بال بال بچی ھیں۰
— بِٹــــــــــــــــــــــــو 🇵🇰 (@BIT0420) February 27, 2022
پیپلزپارٹی کو چاھیئے صدقہ دے کر چلے اور احتیاط کرے۰
اور PTI کے سپورٹرز سے ٹکراو سے بچے۰ pic.twitter.com/i402mnLBj6