بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے 94 پیسے کی منظوری دی۔حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے 7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا۔سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ 19 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کی تھی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔ جبکہ پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago