پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز شروع ہونے سے قبل عثمان خواجہ نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں، دورہ پاکستان یادگارہوگا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا۔ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے۔عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی۔ اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے۔ محمد رضوان بھی فارم میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں،دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا۔ پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے آپس میں نہ کھیلنے کا دکھ ہے، ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اورپاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے۔

Recent Posts

ایکس پر ’بلاک‘ کی تعریف تبدیل، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…

5 mins ago

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

28 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

2 hours ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

2 hours ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

2 hours ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

2 hours ago