پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہ آیا، بھارتی نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، آسٹریلوی ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹjyot.isharma391 سے دی گئیں۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھمکیوں کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی ملوث نکلا، مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ روکنے کیلئے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کرچکا ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورۂ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔
دورۂ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں، نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا۔
حال ہی میں آسٹریلیا نے مکمل سکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا تھا، آسٹریلیا نے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی۔

Recent Posts

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں وکٹ کیپر سرفراز احمد…

1 min ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج…

6 mins ago

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لئے پی…

12 mins ago

شجاع آباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

ملتان(قدرت روزنامہ)شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔ نجی…

16 mins ago

ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی…

23 mins ago

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سے متعلق نیا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور…

46 mins ago