لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ میں بھی ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے امپائر علیم ڈار سے وکٹ کا جشن منانے کی اجازت مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
پی ایس ایل سیون کے فائنل مقابلے میں محمد حفیط کی ایک اہم وکٹ لینے کے بعد امپائر علیم ڈار سے باقاعدہ اجازت مانگی کہ کیا میں جشن منا سکتا ہوں؟
امپائر علیم ڈار سے اجازت ملنے پر شاہنواز دھانی نے گراؤنڈ میں دوڑ لگادی اور حفیظ کی وکٹ کا اپنے مخصوص انداز میں جشن منایا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے میچ میں ایسی ہی ایک صورتحال پیدا ہوئی تھی کہ جب شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد معمول کے مطابق دوڑ لگائی تھی لیکن امپائر علیم ڈار کو شرارت سوجھی تھی اور وہ بولر کا راستہ روکنے کے انداز میں ان کے سامنے آگئے تھے لیکن برق رفتار دھانی کو پکڑ نہ سکے تھے۔
امپائر کی اسی شرارت کے جواب میں گزشتہ روز کے میچ میں شاہنواز دھانی نے وکٹ کا جشن منانے سے قبل امپائر سے اجازت لی۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…