اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق قوم سے خطاب نشر ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ نوشہرہ کے علاقے چوکی ممریز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول 10 روپے فی لیٹر اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کریں گے۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن وزیر اعظم آج پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کریں گے، حکومت پیٹرول سستا کرکے 250 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھائے گی۔
وزیر دفاع نے یہ تک کہہ دیا کہ 4 ماہ تک پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس کا بھی فائدہ پہنچائیں گے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلان بھی کریں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کریں گے۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…