جن حکمرانوں کے پیسے باہر ہوں انہیں ملکی مفادسےغرض نہیں ہوتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جن کے پیسے باہر پڑے ہوں، پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم سے خصوصی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے سربراہان کے بیرون ملک اربوں ڈالرہونگے تو کبھی اپنے ملک کی بہتری کا نہیں سوچتے، قوم جب ووٹ ڈالے تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے بیرون ملک پیسے، جائیدادیں ہے۔
خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار کی بجائے اب 14 ہزار روپے ملیں گے۔ بے روزگار گریجوئٹس کو اسکالرشپس ملیں گی، دوران انٹرنشپ 30 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، 26 لاکھ اسکالرشپس پر 38 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، تمام اسکالرشپس میرٹ پر دے رہے ہیں۔
آئی ٹی سیکٹر پر، فارن ایکسچینج پر 100 فیصد ٹیکس معاف کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ نوجوانوں اورکسانوں کو بلا سود قرضے ملیں گے۔ کل لاہور میں انڈسٹریل پیکج کا اعلان کروں گا، جو بھی انڈسٹری لگائے گا اس سے آمدن سے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے جائیں گے۔ پہلے بینک چھوٹے طبقے کو قرضے نہیں دیتے تھے، قرض لینے کے لیے بینکوں میں آسانی پیدا کردی ہے، گھروں کے لیے 50 ارب روپے کے قرضے دے چکے ہیں، چھوٹے طبقے کو گھر بنانے کیلئے 2 سال میں 407 ارب روپے کے قرضے ملیں گے۔
وزیر اعظم نے مزید اعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 70 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، اگر یہ سبسڈی نہ دی جائے تو پٹرول کی قیمت 220 روپے ہو جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا میں تیزی سےصورتحال تبدیل ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں چین اورروس کےدورکیے،چین اورروس میں زبردست بات چیت ہوئی۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، روس کا دورہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے۔ روس کے پاس دنیا کے 30 فیصد گیس کے ذخائر ہیں، مستقبل میں ہمارے ذخائر کم ہوں گے تو روس کی گیس کی ضرورت پڑے گی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیداہوئے، میں ایک آزادملک میں پیداہوا،ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دیناغلط تھا،نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،ہمیشہ کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا،سابقہ جمہوری حکومتوں میں400سےزائدڈرون حملےہوئے،سابقہ حکومتوں نےڈرون حملوں پراحتجاج تک نہیں کیا،آصف زرداری نےکہاڈرون حملوں میں جانی ومالی نقصان سےہمیں فرق نہیں پڑتا،جن حکمرانوں کےپیسےباہرہوں انہیں ملکی مفادسےغرض نہیں ہوتی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ جن کےپیسےباہرپڑےہوں ،پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں۔

Recent Posts

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

4 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

11 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

16 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

21 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

34 mins ago

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری…

45 mins ago