وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر،لائن آف کنٹرول کی صورتحال،روس اور یورکرین کی کشیدگی، وزیر اعظم کا دورہ روس اور اسکے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ قومی سلامتی اور امن و استحکام سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ برسلز پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ

و آپریشنل امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان اورسابق فاٹا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کسی کو ملک میں بدامنی پھیلانے دینگے نہ ہی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Recent Posts

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

10 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

17 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

21 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

26 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

39 mins ago

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری…

50 mins ago