دنیامیں تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کا قوم سے خطاب، کہا دنیامیں تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا جا رہا ہے۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں تیزی سےصورتحال تبدیل ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں چین اورروس کےدورکیے،چین اورروس میں زبردست بات چیت ہوئی۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، روس کا دورہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے۔

روس کے پاس دنیا کے 30 فیصد گیس کے ذخائر ہیں، مستقبل میں ہمارے ذخائر کم ہوں گے تو روس کی گیس کی ضرورت پڑے گی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیداہوئے، میں ایک آزادملک میں پیداہوا،ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دیناغلط تھا،نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،ہمیشہ کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا،سابقہ جمہوری حکومتوں میں400سےزائدڈرون حملےہوئے،سابقہ حکومتوں نےڈرون حملوں پراحتجاج تک نہیں کیا،آصف زرداری نےکہاڈرون حملوں میں جانی ومالی نقصان سےہمیں فرق نہیں پڑتا،جن حکمرانوں کےپیسےباہرہوں انہیں ملکی مفادسےغرض نہیں ہوتی،جن کےپیسےباہرپڑےہوں ،پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

13 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

15 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

25 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

39 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

43 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

53 mins ago