وزیراعظم عمران کا بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرو ل اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے ، اگلے بجٹ تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں جائیںگی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ بجائے قیمت بڑھانے کے پیٹرول

اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے کمی جبکہ 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی بھی کر رہے ہیں اور دوسری جگہوں سے سبسڈی کم کرکے اس شعبے میں قوم کو ریلیف دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے خطاب سے قبل اعلان کردیا۔روزنامہ 92میں شائع رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کااعلان کرینگے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کی جائیگی،بی اے پاس بے روزگارنوجوانوں کو10ہزاروپے ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا،پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی،عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزیدگرے گی۔علاوہ ازیں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور مچا رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے ، یہ عالمی مسئلہ ہے کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی ،جب دنیا کھل گئی تو دنیا بھر میں رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھ گئی جس کے باعث مہنگائی آگئی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا چالیس سال سے ملک کو لوٹنے والے عمران خان کو نا لائق کہہ رہے ہیں، یہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کرسی چوروں نے آ ئی ایم ایف سے اربوں کھربوں ڈالر کے قرضے لئے ،ان چوروں کے سود اور قرضوں کی قسطیں ہم ادا کر رہے ہیں، ان چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہونگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی بھی کر رہے ہیں اور دوسری جگہوں سے سبسڈی کم کرکے اس شعبے میں قوم کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے بلکہ اس میں بتدریج کمی بھی کریں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

9 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

11 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

21 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

34 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

38 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

49 mins ago