وزیر اعظم کاقوم سے خطاب، پٹرول، ڈیزل 10، بجلی 5 روپے سستی، آئی ٹی سیکٹر کیلئے 100 فیصد ٹیکس چھوٹ کا اعلان، روس کا دورہ آزاد خارجہ پالیسی کا حصہ قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنادی . پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے فی لٹر جب کہ بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا .

انہوں نے کہا ہے کہ ان دونوں چیزوں کی قیمتیں اگلے بجٹ تک نہیں بڑھائی جائیں گی . اس کے ساتھ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے بھی 100 فیصد ٹیکس چھوٹ کا اعلان کردیا . ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے سیکٹر میں کمپنیوں اور فری لانسرز کو 100فیصد ٹیکس چھوٹ ہو گی جبکہ اس شعبے میں سٹارٹ اپ پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو کیپٹل گین ٹیکس میں 100فیصد چھوٹ ہو گی . عمران خان نے اعلان کیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اگلے دو سالوں میں نو جوانو اور کسانوں کو   407ارب روپےکے سبسڈائزڈ قرضے فراہم کیے جائیں گے . انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال مارچ تک سندھ کے علاوہ باقی پاکستان میں تمام شہریوں کو دس لاکھ تک علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی . انڈسٹریل سیکٹر کے لیے اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے سوال نہیں کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب لوگوں کو 12ہزار کی بجائے 14ہزار روپے دئیے جائیں گے .   وزیر اعظم کے مطابق ان کا روس اور چین کا دورہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا حصہ ہے کیونکہ آزاد ملک اپنے عوام کے فائدے کیلئے فیصلے کرتے ہیں، اگر ہماری خارجہ پالیسی پہلے آزاد ہوتی تو کسی صورت امریکہ کی جنگ کا حصہ نہ بنتے .  

قوم سے اہم خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے امریکی جنگ میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف تھے جس کا پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا . انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کے سربراہ کی دولت بیرون ملک پڑی ہو، ایسے لوگ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے .

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیاکی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، بدلتی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں، خارجہ پالیسی اپنے ملک کے مفادات کیلئے ہونی چاہیے، جب سے سیاست شروع کی تو خواہش تھی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہو . انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کا مطلب ہوتا ہے وہ پالیسی ہو جو قوم کے مفاد میں ہو، امریکا کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہمیں امریکا کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے  تھا، بدقسمتی سے وہ خارجہ پالیسی پاکستانیوں کےفائدے کیلئے نہیں تھی،  80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، شرمناک بات یہ تھی کہ ایک ملک کسی ملک کیلئے جنگ کر رہا ہے اور اسی پر بمباری ہو رہی ہے .

وزیراعظم نے کہا کہ فوجی آمر تو چاہتے ہیں کہ دنیا ان کو مانے اور تسلیم کرے لیکن حیران کن طور پر مشرف کے دور میں صرف  10 ڈرون حملے ہوئے جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف کے جمہوری دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، یہ توجمہوری حکومتیں تھیں انہیں امریکا کو کہنا چاہیے  تھا کہ بچے اور عورتیں مر رہے ہیں، امریکی صحافی نے لکھا کہ زرداری نےکہا ڈرون حملوں میں بےگناہوں کےمرنےسےکوئی فرق نہیں پڑتا . دورہ روس کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ روس جانے کا مقصد گندم اور گیس کی درآمد کے معاہدے کرنا تھا . وزیراعظم نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ یہ قانون 2016 میں بنایا گیا، ہم صرف اس میں کچھ ترامیم کرنے جا رہے ہیں، اس قانون پر کافی شور مچا ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ اس قانون کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کا گند آرہا ہے کہ اسے کنٹرول کرنا ضروری ہے، چائلڈ پورنوگرافی کی بھرمار ہے، ایسا مواد کسی مہذب دنیا کے سوشل میڈیا پر نہیں جیسا ہمارے ہاں موجود ہے . سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں بخشا جارہا . وزیراعظم نے کہا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے سوچیں عام لوگوں کےساتھ کیا ہوتا ہوگا، کہا جا رہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگ گئی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں، یہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے ہے، حقیقی صحافی تو اس قانون سے خوش ہوں گے .

عمران خان نے کہا کہ جب ایک صحافی نے نواز شریف کے خلاف لکھا تو نواز شریف نے اسے 3 دن بند کردیا، میں نےساری زندگی تنقید دیکھی ہے، اچھی صحافت معاشرے کا اثاثہ ہیں، تنقید ہمیں آگاہ کرتی ہے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کیلئے کہا گیا کہ جادو اور ستاروں کےذریعےچناگیا، آزادی صحافت پر پابندی کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں .

مجھے خوف ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی نیچے نہیں آئیں گی اور گیس کی قیمت بھی اوپر جائے گیانہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی نیچے نہیں آئیں گی اور گیس کی قیمت بھی اوپر جائے گی، ساتھ ہی جو روس سے ہمیں گندم لینی ہے وہ بھی مہنگی ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں