ممبئی(قدرت روزنامہ) آج پلاسٹک سرجری اور دیگر پروسیجرز کے ذریعے حسن میں اضافے کا رجحان عام ہو چکا ہے، بالخصوص شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کئی طرح کے پروسیجرز کرواتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی کم عمری میں ہی نسوانی حسن میں اضافے کے لیے امپلانٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا تھا مگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق دپیکا پڈو کون کا کہنا تھا کہ ”اس وقت میری عمر 18سال تھی جب لوگوں نے مجھے اپنی چھاتیوں کا سائز بڑھانے کے لیے امپلانٹ کروانے کا کہنا شروع کر دیا تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میری زندگی کے بدترین مشوروں میں سے ایک ہے۔ سب سے اچھا مشورہ شاہ رخ خان دیتے ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ایک سب سے اچھا مشورہ شاہ رخ خان نے مجھے یہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا، جن کے متعلق تمہیں علم ہو کہ ان کے ساتھ تمہارا وقت اچھا گزرے گا، کیونکہ جب تم ایک فلم میں کام کر رہے ہوتے ہو، تم ایک زندگی بھی جی رہے ہوتے ہو، تم تجربہ حاصل کر رہے ہوتے ہو اور نئی یادیں بنا رہے ہوتے ہو۔ “
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…